کراچی :اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا، گزشتہ روز ڈالر کی قدر 305 روپے تھی، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالراوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔روپے کی قدر بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 298 روپے پر آچکی ہے۔
ڈالر کی قدر مزید گر سکتی ہے، ڈالر کل تک 295 روپے تک آسکتا ہے۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ رکے ہوئے ڈالرز فوری ادا کریں،بینکوں نے آج 5ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔