آئی ایم ایف کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں:عائشہ غوث پاشا

اسلام آ باد: وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنشن اصلاحات ناگزیرہیں، پنشن کی مد میں کئی کھرب روپے چلے جاتے ہیں،اس مسئلے کے حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعداد وشمار شیئرکئے ہیں،اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ نواں ریویو جلد مکمل کرلیں گے،ہمارے تمام دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈزکی یقین دہانی کروا دی ہے،بجٹ میں جتنی بھی ٹیکس چھوٹ دی ہے،آئی ایم ایف کو اس پراعتراض نہیں ہوگا۔ وزیرمملکت خزانہ نے کہا پیداواربڑھانے اور نوکریاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوتے ہیں،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ پیداوار بڑھے اورعوام کو روزگار ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں