ادیتی را حیدری نے بھی بولی وڈ میں جنسی ہراساں ہونے کا اعتراف کرلیا

ممبئی :بھارتی معروف اداکارہ ادیتی را حیدری نے بھی بولی وڈ میں جنسی ہراساں ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ادیتی نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمی صنعت میں جنسی ہراساں ہونے کا ان کا تجربہ اتنا سنگین تو نہیں تھا جتنا دیگر خواتین نے بیان کیا، مگر انہیں 8 ماہ تک کام سے محروم رہنا پڑا۔انکا کہنا تھا کہ درست بات تو یہ ہے کہ انہیں بہت زیادہ برے وقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ایک بار انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس سے انہیں جسمانی طور پر بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا، مگر ہاں انکو آپشن دیا گیا تھا کہ اس راستے پر چلو یا پھر دوسرے راستے پر، جس کی وجہ سے انہیں کام سے محروم ہونا پڑا، لیکن انکے لیے اس میں کوئی مشکل نہیں تھی اور وہ اس راستے سے ہٹ گئیں۔ ادیتی نے بولی وڈ میں کاسٹنگ کاوچ کی حقیقت کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے، بااختیار ہونا چاہیے، انڈسٹری میں طاقت چلتی ہے، کام نہ ملنے سے ڈریں نہیں، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کا وقت آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں