سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے

ممبئی :آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، اوول میں جاری فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم ٹیم کی کارکردگی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق ہیڈ کوچ روی شاستری کافی مایوس ہوئے ہیں۔ روی شاستری نے اس حوالے سے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔ روی شاستری کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں