شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام متوقع

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔
شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں