اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو اسمگل شدہ اشیا پکڑنے کیلئے دکانوں پر چھاپے مارنے کے اختیارات مل گئے۔فنانس بل کے مطابق اسملگنگ کی روک تھام کیلئے خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل کا جائزہ لیا گیا اور فنانس بل میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔واضح رہے کہ پیش کردہ وفاقی بجٹ میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس 12فیصد سے بڑھا 15فیصد کرنے کی تجویزتھی،بجٹ میں کھانے پینے کی برانڈڈ اشیاء کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر بھی 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مکھن، دیسی گھی، سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل24ـ2023کے شق وار جائزے کے دوران حکام نے بتایاکہ ایف بی آر کو اسمگل شدہ اشیا پکڑنے کے لیے دکانوں پر چھاپا مارنے کا اختیار مل گیا ہے، خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔کمیٹی نے گراؤنڈ پورٹ پر 3 دن کے اندر گڈز ڈیکلریشن کی کلیئرنس کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے کم سے کم 5دن ہونے چا ہئیں
