کراچی :ورلڈ بینک وفد کی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ییلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے ریویو اجلاس میں بھی شرکت وسیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،ورلڈ بینک کی جانب سے ٹاسک ٹیم لیڈر لنکولن فلور، پریکٹس مینیجر جین جنگئن، پروگرام لیڈر انفرا اسٹرکچر ٹیوٹا ککانکو نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں ییلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ٹرانسپورٹ سے متعلقہ عوامی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، شرجیل انعام میمن
بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کئے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر، سستی اور آرامدہ سفری سہولیات مل سکیں، سندھ کے تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا بول رہے ہیں، شرجیل انعام میمن نے مزےد کہا کہ حکومت سندھ عوام کی سہولیات میں اضافے کے لئے مزید گاڑیاں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے،