پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے، سینیٹر رضا ربانی

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے۔اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور بحالی کمیٹی میں سی بی اے اور دیگر ایسوسی ایشنز کو لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہوا بازی کے شعبے کے لیے خصوصی ریگولیٹرز مقرر کیے جائیں، وزیرِ اعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ماضی میں وزراء پر مشتمل کمیٹیاں حل تلاش نہ کر سکیں۔رضا ربانی نے کہا کہ ماضی کی کمیٹیاں حل اس لیے تلاش نہ کر سکیں کہ ان کے حل زمینی حقائق کے برعکس تھے، ماضی میں اصل شراکت داروں سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے حل کے لیے جامع سوچ درکار ہے، تمام شراکت داروں کو حل کے لیے کام کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں