کیف :یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کاکہنا تھا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے اور اس حوالے سے نیٹو کو چاہیے کہ جلد اور واضح موقف اپنائے۔قبل ازیں زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلیے مغرب پر زور ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف 16اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔