بستی ملوک مرکزی انجمن تاجران و صحافی برادری کا سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پراحتجاج

بستی ملوک(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر را مقیم انجم،صدر گیس ایسوسی ایشن رانا ہارون،صدر صرافہ یونین چوہدری حاجی ادریس،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،چوہدری نعیم خلجی، چوہدری انجم ستار،ملک شاکر،چوہدری وسیم،چوہدری جہانگیر حفیظ،ملک حنیف سمیت سینئر صحافی بستی ملوک پریس کلب چوہدری وحید اختر،چوہدری اشفاق احمد،چوہدری رضوان یوسف،ملک انصر عباس،ملک سلطان،ملک عبدالرشید،ملک ثاقب ممتاز،را عمران ٹھاکر،رانا ارشد جعفر کی جانب سے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کے لبادے میں امتیازی سلوک،نفرت اور تشدد کے لیے اس طرح جان بوجھ کر مشتعل کرنے والے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں بین الاقوامی برادری اور حکومتوں،اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کریں آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کی بے حرمتی قبول نہیں ایسے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور یہ خطرناک اشتعال انگیزی کی علامت ہیں مسلمان مقدس کتاب کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں