ملتان(عارف خان )پروفیسرگورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان ساجد عباس نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے انسیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔انہوں نے Synthesis and Characterization of Polymer-Based Nanocomposites and Their Applications کے موضوع پر اپنا مقالہ لکھا۔انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی ُدعاؤں اوراساتذہ کی سرپرستی کا باعث قراردیا ہے۔پرنسپل کالج پروفیسر علی سخن ور اور سٹاف ممبران نے پروفیسر ساجد عباس کو مبارکباد دی اور انکی کامیابی کو کالج کے لئےباعث اعزاز قرار دیا ہے۔
