ملتان(نامہ نگار)قرآن اللہ کی طرف سے ہماری ہدایت کا مرکزی مصدر ہے اسکی توہین بہت بڑا جرم ہے زاھدمقصودقریشی
حرمت قرآن ہماری ریڈ لاین ہےحکومت عالمی سطح پر آواز اٹھاے
سویڈن میں عید کے روز قرآن کریم کی بے حرمتی کے مکروہ واقعہ پر ردعمل دیتے ہوےجنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان الحاج زاہدمقصود احمد قریشی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا نوٹس لے قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو شدید ٹھیس پہونچی ہے اس مکروہ واقعہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوی ہے امت مسلمہ سویڈن کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی وتجارتی تعلقات ختم کرے اور پوری مسلم دنیا سویڈن مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اسلام اور مسلمانوں کے جذبات سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ حکومت پاکستان سویڈن سے سخت احتجاج کرے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو پھانسی کی سزا دلانے جس ملعون کی وجہ سے امت مسلمہ کو شدید تکلیف پہنچی ہے