ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ایگزیکٹیو کمیٹی کا احتجاجی اجلاس

ملتان(عارف خان )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ایگزیکٹیو کمیٹی کا احتجاجی اجلاس قران پاک کی بے حرمتی کیخلاف شدیدمذمت اجلاس زیر صدارت صدر رانا آصف سعید منعقد ہوا اجلاس سے صدر رانا آصف سعید اور جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مواقع پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخی رسول نا قابل قبول عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر یاسے ممالک کو نہ صرف تنبیہ کریں بلکہ ایسے ممالک کے سفیروں کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے انہوں نے مذید کہا کہ ہم کسی صورت قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کو برداشت نہیں کریں گے
قرآن پاک اور ہمارے آخری نبی ﷺ پر ہماری جان و مال اور اولاد قربان ہے کوئی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے کہ مسلمان ایسے واقعات کو نہ قبول کریں گے اور نہ ہی خاموش رہیں گے اجلاس میں نائب صدر رابعہ منال،لائبریری سیکرٹری مہر النساء آرائیں،فنانس سیکرٹری محمد شریف کھیڑا اور ممبران ایگزیکٹیو رانا عمیق الرحمن،ساجد تگہ، مس سارہ سیموئیل،مبشر الطاف قریشی،جاوید عباس سیال،محمد یوسف،سردار فخر دریشک،ملک الیاس لنگڑیال،رانا عمران،عمران کاظمی اور وکلاء نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں