سویڈن کی پروڈکٹس کاسرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے:حسن لطیف

ملتان(سٹاف رپورٹر)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے حسن لطیف سنگھیڑا پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما حسن لطیف سنگھیڑا نے کہا کہ یورپ اگر دنیا میں امن چاہتا ہے تو اسلامی شعائر کی بے حرمتی کرنا بند کردے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے اور دنیا بھر کےمسلمان اضطراب میں مبتلا ہیں اگر سابقہ دور حکومت میں فرانس اور ہالینڈ کے گستاخوں کو سرکاری سطح پر جواب دیا ہوتا تو سویڈن میں ایسا واقعہ رونما نہ ہوتا ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنابند کرے۔انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کی پروڈکٹس کاسرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں