پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، راجہ پرویز اشر ف

گوجر خان:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،موجودہ حکومت نے جب حکومت سنبھالی تو ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ محاذ پر ملک کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرنے میں دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یونین کونسل جھنگی جلال میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ، چوہدری اعظم پرویز اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ بھی موجود تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے وقت حقیقی لیڈر کو جان کر ووٹ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اس ملک کو درپیش چیلینجز سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مشکلات تھیں جو اب گزر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن ملک کو درپیش چیلینجز سے نکالنے میں اہم ثابت ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اصل عوامی نمائندوں کو پہچانے کی کوشش کرے اور آئند الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں