الیکشن کمیشن کاسیاسی جماعتوں کو اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں سال 2022/23 کی اکاونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروائیں ۔ ترجما ن الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات جمع کروائیں ۔ ترجمان کے مطابق فنڈر کے زرائع اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سیاسی جماعتوں کو اکاونٹس کے آڈٹ رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ زرائع سے فنڈنگ نہ لینے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا گیا،الیکشن کمیشن نے یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 کی اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں