کراچی :ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے کمشنر کراچی کو اپنی نگرانی میں دودھ180روپے لیٹر فروخت کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری دودھ کیسرکاری نرخ180روپیفی کلو سیزائد ادا نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ سے زائد دودھ کی قیمت کی وصولی کے معاملے پر ڈپٹی مئیرکراچی سلمان عبداللہ مراد نے کمشنرکراچی اقبال میمن سے رابطہ کیا۔ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی اپنی نگرانی میں دودھ180روپے لیٹر فروخت کرائیں۔سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ شہربھرمیں دودھ کی قیمتیں چیک کریں، زائد وصولی پرکارروائی کریں،
شہری دودھ کے سرکاری نرخ180روپے فی کلو سیزائدادانہ کریں، کسی کوحکومتی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے۔ڈپٹی مئیر کراچی نے کمشنر کراچی سیزائدقیمت وصولی پرکارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔گذشتہ روز دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کیخلاف انتظامیہ نے کریک ڈان کا فیصلہ کیا تھا، ی، کمشنر کراچی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں فی لٹر دودھ ایک سو اسی روپے میں فروخت یقینی بنائی۔شہری نے بتایا مجھے دودھ ایک سو اسی روپے فی لٹر کے حساب سے دیا گیا ہے۔