سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اصل گاڈ فادر اور سسلین مافیا سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان کی گواہی آگئی کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بہت پہلے کہیں اور ہوا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص چار سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہانی صرف 4 سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013 میں ہو چکی تھی، 2013 میں ملک میں مہنگائی، دہشت گردی، بیروزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں