ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت حالیہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سےواسا میں ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار ہے تمام سیوریج اورڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کو نکاسی آب کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کاحکم دیاگیاہے۔اور ایس او پی کے مطابق پوڈنگ ایریاسمیت اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو کلکٹنگ ٹینکس فری فال رکھنے اور اسٹینڈ بائی جنریٹرز کو مکمل فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مون سون سیزن اور نکاسی آب کی شکایات کے تدارک کیلئے سیوریج لائنوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں منگل کی شب اوربدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی
رپورٹ کے مطابق حسن آباد،مشتاق کالونی، فضل کریم ٹاؤن،شیر شاہ روڈ،شاہ شمس پارک،قاسم بیلہ،میتلا ٹاؤن، رائٹرز کالونی،محبوب کالونی،الجیلان روڈ ،شاہین آباد،گارڈن ٹاؤن،رحمان کالونی کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔