کرم پور (نامہ نگار)حکومت کا یوم تقدس قرآن پاک منانے کا فیصلہ تمام سیاسی پارٹیاں بھی ساتھ دیں سروۓ رپورٹ سیاسی پارٹیوں کو بھی چایئے کہ اس احتجاج میں شریک ہوں اور عوام بھی بھر پور شرکت کرے۔ سویڈن واقعہ شرمناک ہے۔ اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔ قرآن کریم کی عزت و حرمت ایمان کا حصہ ہے۔یورپی ممالک اسلامو فوبیا کے منفی رجحان کو پھیلا کر مزموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مسلمان امن پسند ہیں اور بھائی چارے کی فضا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی سیاسی،مذہبی شخصیات امید وار صوبائی اسمبلی مہر ریاض احمد قہم، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ،سابق یوسی چیئرمین قیوم خان کھچی،راؤ طارق محمود،میاں آفتاب احمد بورانہ،میاں عرفان اقبال بورانہ،رائے طارق اقبال کھرل،قاسم خان کھچی،نواب عتیق احمد خاکوانی،ضمیر خان کھچی، پی پی پی تحصیل وہاڑی کے صدر سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی راؤ ذوالفقار علی معصومی،میاں مختار احمد بورانہ،میاں نوید احمد بورانہ،میاں خالد محمود بورانہ،میاں سجاد احمد بورانہ،مشتاق احمد ساقی،بشیر احمد فیصل،مہر اختر نول،سید غوث اقبال شاہ نے صحافیو ں سے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے امت مسلمہ افسردہ ہے۔امت مسلمہ ملعون کی اس گستاخانہ حرکت پر سخت سراپا احتجاج ہے۔
سویڈن کے سفارت خانے بند کئے جائیں۔ سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ سویڈن کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کرکے ان کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔ ہم اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارے ملک میں کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کی جاتی ہے۔ یورپی ممالک میں ہمیشہ مسلمانوں کے مذہب کی توہین کی جاتی ہے۔ اب ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم قرآن پاک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی انکار نہیں کریں گے۔