بستی ملوک(نمائندہ خصوصی)نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان چوہدری وسیم،چوہدری جہانزیب حفیظ،چوہدری جہانگیر حفیط،چوہدری انجم ستار،راؤ انتظار،راؤ توفیق،ملک مزمل،ملک عدنان بھٹی،ملک شاکر آرائیں،راؤ حامد قمر،چوہدری عمران شاہد،ملک حنیف ونیس،راؤ علی شان،ڈاکٹر ظفر حسین،ملک ماجد حسین،راو قمر توفیق،راؤ قیوم نازش،راؤ سرفراز،ڈاکٹر نعیم سرویا،چوہدری سراج الحق گجر،ڈاکٹر ابو بکر،چوہدری زاہد سلیم نےسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ درد ناک واقعہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے
سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی جتنی مزمت کی جائے کم ہےاس کا واضح مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے جس منحرف کردار نے اس قابل مزمت فعل کا ارتکاب کیا ہے اس نے درحقیقت انسانیت کے مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے انھوں نے کہا کہ بے حرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب سب لوگ عیدالاضحی کی نماز ادا کر رہے تھے تمام امت مسلمہ کو سویڈن کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہیے تاکہ آئندہ ایسا کرنے کے بارے میں کو غیر مسلم سوچ بھی نہ سکے