تونسہ شریف (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے سلسلہ میں محمد عمر فاروق ڈی ایس پی سرکل تونسہ شریف کی تحصیل تونسہ کی امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ امن کے لیے امن کمیٹی ممبران کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، ڈی ایس پی تونسہ
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ محرم الحرام کی آمد ہے جس میں حضرت امام حسین ؓ اور آپ ؓکے جانثاران نے دین اسلام کی سربلندی اور بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔آپؓ کی اس عظیم قربانی کی ہم تمام مسلمان محرم الحرام میں یادمناتے ہیں کے سلسلہ میں کہ دہشت گردی/فرقہ وارانہ کاروائیوں کا احتمال بڑھ جاتا ہے جس کے تدارک کیلئے عوام الناس کومحکمہ پولیس کے ساتھ اس سلسلہ میں تعاون کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ تحصیل تونسہ پرامن علاقہ ہے اسے مزید پر امن بنانے کے لیے محکمہ پولیس سے تعاون کریں اور بھائی چارہ، امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء پیدا کریں تاکہ امن و امان قائم ہو۔آپ پاکستانی شہری ہیں اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ہمارا پیارا وطن پاکستان تاابد قائم رہے۔محرم الحرام میں بھائی چارہ کی فضاء قائم کریں اور آپس میں امن وسکون سےرہیں۔