سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان(نامہ نگار)پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث ملعون کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا اور امت مسلمہ سے سویڈن کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان راہ حق پارٹی ملتان کیامیر اور لیبر لیڈر ملک محمد رفیق نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رفیق نے کہا کہ سویڈن میں آزادی کے لبادے میں مذہبوں میں امتیازی سلوک، نفرت، پر تشدد واقعات اور جان بوجھ کر مشتعل کرنے والے عمل کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اس طرح کے ’اسلام فوبیا کے واقعات کا تسلسل سے پیش آنا نفرت انگیز اقدامات کی اجازت دینے والے قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ہم سب پاکستانی بحثیت مسلمان اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے کا حق نفرت کو ہوا دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم نہیں کرتا۔اور اس شرمناک واقعے پر پاکستان کے تحفظات سویڈن حکام تک پہنچائے جا رہے ہیں

اس موقع پر دیگر رہنماؤں حاجی ملک واصف علی کھوکھر،خواجہ صغیر احمد امیدوار 212pp،مفتی جمال احمد مدنی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور حکومتوں سے بھی گزارش کرتے ہیں اسلام فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ہم کسی بھی صورت قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گپارلیمنٹ میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیاجائے،قرآن کریم کی عزت وحرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے لئے ہم سب ایک ہیں، مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کے لئے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں