ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا

کراچی:گزشتہ روز سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ پر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 151 پر آکر بند ہوا ہے۔پہلے سیشن میں 7 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں