تھانہ خانگڑھ کی حدود چوہڑ پور میں گدھے کا معصوم بچہ پر حملہ

مظفرگڑھ (بیوروچیف)تھانہ خانگڑھ کی حدود چوہڑ پور میں گدھے کا معصوم بچہ پر حملہ۔7سالہ محمد ہادی شدید زخمی،گدھے نے بچے کے سر،منہ اور کندھے سے گوشت نوچ لیا۔ والدین کا قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع چوہڑ پور کے رہائشی محمد سجاد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے کہ اسکے 7سالہ بیٹے محمد ہادی کو منظور حسین کے پالتو خونخوار گدھے نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔اور بچے کے سر منہ اور کندھے زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی بچے کو رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔بچے کے والدین نے کہا کہ اس سے قبل بھی گدھا متعدد بچوں پر حملہ آور ہوکر زخمی کرچکا ہے۔متاثرہ بچے کے والدین نے گدھا مالک کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے تھانہ خانگڑھ پولیس کو درخواست گزار دی ہے جبکہ تھانہ خانگڑھ پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں