ملک بھرکی تاجربرادری کاسویڈن مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلا ن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک بھرکی تاجربرادری سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ خواجہ سلیمان صدیقی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری سویڈن مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے،پوپ کا قرآن پاک کی بے حرمتی بارے شدید مذمت لائق تحسین مگر ملعون کو پھانسی کی سزا دی جائے جس کی وجہ سے آج پوری امت مسلمہ شدید غمزدہ ہے حکومت پاکستان سویڈن سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اسلام اور اسلامی مقدسات پر حملے یہود ونصاری کی سوچی سمھی سازش ہے اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر صیہونی قوتوں کو اس کا منہ توڑ جواب دے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر جنو بی پنجاب شیخ جاوید اختر، ملتان صدر خالد محمود قریشی،انجمن تاجران اردو بازار پیپر مارکیٹ کے صدر عبد الحمید جٹ، انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں صدر رانا اویس نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک سویڈن کے سفیروں کو فی الفور ملک بدر کریں اور سویڈن کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان او ر انجمن تاجران اردو بازار پیپر مارکیٹ اور پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے زیراہتمام شاہین مارکیٹ بوہڑ گیٹ چوک پر تحفظ تقدس قرآن ریلی سے خطاب کے دوران کیا
جس میں چوہدری ریاض شاہین، چوہدری صغیر، عطاء اللہ صدیقی،شیخ شفیق، شیخ الطاف،محمد شہباز قریشی،ندیم شیخ، اسلم قریشی،اشفاق سعیدی، یسین انصاری سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے سویڈن مردہ آباد، ملعون کو پھانسی دو۔سفیرکو ملک بدر کرو کےنعرے بھی لگائے جبکہ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ پوپ کا بیان قابل تعریف ضرور مگر اب معاملہ آگے بڑھ گیا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث ملعون کو سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے مرکزی تنظیم تاجران سویڈن واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں