لیاقت پور(خبرنگارسیف الرحمٰن بھٹی)اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی کی زیر نگرانی خان بیلہ سمیت تحصیل بھر میں خواتین کو امدادی رقم کی چلت شفافیت کے ساتھ جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر بی آئی ایس پی جنوبی پنجاب شیخ محمد آمین کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام طلحہ بن امان کی قیادت میں کمپلینٹ آفیسر جام مسعود لاڑ کی زیر نگرانی خان بیلہ جن پور ٹھل حمزہ ترنڈہ محمد پناہ فیروزہ لیاقت پور سمیت تحصیل بھر میں بینی فشری خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم کی سہ ماہی قسط کی چلت شفافیت کے ساتھ جاری ہے کمپلینٹ آفیسر جام مسعود لاڑ نے گزشتہ روز خان بیلہ سمیت دیگر علاقوں میں ریٹیلرز پر اچانک چھاپے مار کر رقم کی چلت کے پراسس کو چیک کیا اور رقم حاصل کرنے والی خواتین سے معلومات لیں اس موقع پر جام مسعود لاڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خاندانوں کو ملنے والی یہ امداد رقم ان خاندانوں کی امانت ہے جسے عزت و احترام کے ساتھ بغیر کسی کٹوتی یا چارجز کے ان تک پہنچایا جا رہا ہے اس قسط کے ساتھ حکومت نے ہزاروں روپے کی تعلیمی اسکالرشپ بھی جاری کی یوئی ہے بینی فشری خواتین سے گزارش ہے کہ وہ تسلی اور تحمل سے اپنی رقم حاصل کریں یکدم رش کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے خواتین ترتیب سے ریٹیلر شاپس پر تشریف لائیں جام مسعود لاڑ نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلحہ بن امان کاواضح حکم ہے کہ خواتین سے کٹوتی ناقابل برداشت ہو گی