وہاڑی(نعمان چوہدری)ڈی پی او وہاڑی کی میٹنگ کے دوران شہداء کی فیملیز کے مسائل سن کر حل کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کیے گئے۔ضلع وہاڑی کی سب سے بہترین ہاوسنگ سوسائٹی کے ساتھ شہداء کی فیملیز کو فری پلاٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے۔ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے بلاسود قرضہ حسنہ کے ذریعے فری دئیے گئے پلاٹ پر مکان بھی تعمیر کروا کر دیا جائے گا شہداء پولیس کی فیملیز کی تعلیم و تربیت، علاج معالجہ، رہائش اور ویلفیئر سمیت تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں پولیس کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں تمام شہداء کے لواحقین کو ممکنہ حد تک وسائل،عزت و تکریم، فلاح بہبود اور مسائل کے حل کے لئے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز روبینہ عباس بھی موجود تھیں۔