وہاڑی(ڈسٹرکٹ بیوروچیف )عوام صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانیکی ھدایت ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے کوشاں ہے ہسپتالوں کو جدید مشینری و آلات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی میں زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ امراض دل کے علاج کا وارڈ دو ماہ میں مکمل کیا جائے جبکہ امراض چشم کے وارڈ کو بھی 15 روز میں فعال کیا جائے انہوں نے ڈاکٹرز کی رہائشی بلاک کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ رہائشی بلاک کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مظفر خان نے بتایا کہ کہ امراض قلب، امراض چشم وارڈ، 8 میڈیکل آفیسر کی رہائش گاہیں اور 16 بیچلر رومز کے تعمیراتی منصوبہ پر 36 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اس رقم میں امراض چشم و امراضِ قلب کے وارڈز کی مشینری اور آلات بھی شامل ہیں اس موقع پر ایکسیئن تعمیرات سید نذر بخاری نے منصوبہ بارے بریفننگ دی