بہاول پور (نامہ نگار )ضلع کونسل کی حدود میں محرم الحرام جلوس روٹس کی مرمت وبحالی کے کام جلد مکمل کیے جائیں گے نصراللہ ملک چیف افیسر ضلع کونسل نے کہا 24 ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں انہوں نے بتایاکہ محرم جلوس روٹس کی مرمت اور بحالی کے کام اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں۔چیف آفیسر نے کہا کہ محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر لائٹنگ کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کیے جائیں اور جلوس روٹس پر جھولتی ہوئی بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں درست کی جائیں