بہاول پور (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کاتحصیل ریونیو آفس بہاول پور سٹی تحصیل ریونیو آفس بہاولپور صدر کا اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر نے دونوں دفاتر کے مختلف شعبہ جات چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے دفاتر میں آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی اور ریونیو سے متعلق ان کے کاموں کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے دفتر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے واش روم کی صفائی بھی چیک کی۔انہوں نے تحصیل ریونیو آفس بہاول پور صدر اور سٹی میں صفائی کے کاموں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔