حاصلپور(تحصیل رپورٹر)سرکاری خزانہ کو چونا لگانے والے ملزم کو انٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ۔ملزم تین سال سے مفرور تھا تفصیل کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کے حکم پر ضلع لودھراں میں عبدالقیوم سركل افیسر لودھراں نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم شبیر احمد ولد محمد صادق کو مقدمہ نمبر 03/2020 میں گرفتار کر لیا۔ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوۓ ضلع کونسل کی فیسوں کے جعلی چالان تیار کر کے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ملزم بنک کی جعلی مہریں بنا کر ضلع کونسل کے چالان پر لگا کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں روپے ڈکار گئے تھے اور ملزم اینٹی کرپشن ملتان کو تین سال سے مطلوب تھا