بہاولپور (نامہ نگار)بہاولپوربارش کے پانی کی نکاسی کیلئےبروقت اقدامات کاحکم ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے موسلا دھار بارش کے دوران بہاول پور شہر کے مختلف مقامات سرکلر روڈ، ریلوے روڈ، ختم نبوت چوک، ماڈل ٹاون بی، یزمان روڈ اور دیگر علاقوں میں جاکر بارش کے پانی کے نکاس کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل الرحمن ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام الناس کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مختلف پوائنٹس پر نصب پمپس کے ذریعہ بارش کے پانی کے نکاس کے کاموں کے امور کا معائنہ کیا۔