جنوبی میکسیکو کے ایک میئر اپنے شہر کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے قدیم روایت کے تحت مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی۔سان پیڈرو نامی ٹان کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے شادی کی۔ شادی میں روایتی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا اور میئر نے شہزادی کہلائی جانے والی مادہ مگرمچھ سے وفاداری کی قسم بھی کھائی۔انہوں نے روایتی جملے ادا کیے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں .
میں یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم محبت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے اور میں شہزادی سے شادی کا اعلان کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی میرے لوگوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گی اور اس قدیم روایت کا زندہ رکھنے کیلیے میں بہت خوش ہوں۔شادی کی تقریب سے پہلے مادہ مگرمچھ کو گھر گھر لے جایا گیا تاکہ مقامی باشندے اسے اپنی بانہوں میں لے کر ناچ سکیں۔ مادہ مگرمچھ کو روایتی انداز میں دولہن بنایا گیا۔