کیلیفورنیا: میٹا کی جانب سے گزشتہ روز متعارف کرائے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکانٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکانٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی میں میٹا کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکانٹ ختم ہوگا۔
میٹا نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز پروفائل صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا حصہ ہے۔
اس خبر کے علم میں آتے ہی صارفین نے ٹوئٹر پر شکایات کا انبار لگادیے اور پلیٹ فارم کو ایک جھانسہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام اکانٹس کو ڈیلیٹ کیے بغیر وہ اپنے تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔ کمپنی جانتی تھی کہ لوگ اس کو فورا ناپسند کرنے لگیں گے اس لیے انہوں نے یہ جھانسہ بنایا۔ایک اور صارف نے کہا کہ انہوں نے اپنا تھریڈز اکانٹ پہلے ہی غیر فعال کر دیا ہے لیکن یہ اکاؤنٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔
