ڈیوڈ وارنر پر میم شیئرکرنے پر اسٹورٹ براڈ کے والدکو آئی سی سی نے ڈانٹ پلادی

سڈنی :ڈیوڈ وارنر پر میم شیئرکرنے پر اسٹورٹ براڈ کے والدکو آئی سی سی نے ڈانٹ پلادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں جاری ہے، جہاں ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر آسٹریلیا کو پہلے ہی ہوم ٹیم پر 0ـ2 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کے دوران اسٹورٹ براڈ نے ایک بار پھر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر انہوں نے آسٹریلوی بلے باز کو 17ویں مرتبہ پویلین کی راہ دکھائی، ہیڈنگلے ٹیسٹ میں یہ وکٹ اسٹورٹ کے لیے وارنر کا 17واں شکار تھا۔اسٹورٹ براڈ کے والد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کرس براڈ نے بھی ڈیوڈ وارنر کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے متعلق میم شیئر کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹ میں میم شیئر کرنے کے بعد کرس براڈ کو آئی سی سی کی جانب سے ملامت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا، البتہ آسٹریلوی اخبار کے مطابق آئی سی سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کرس کو ان کے اس اقدام پر ڈانٹ پلائی گئی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کرس براڈ کی مذکورہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور اظہارِ خیال کیا کہ انہیں اس قسم کی بچگانہ حرکت سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں