کراچی:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیرِ زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہو گا۔منظور وسان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں، عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گی اور بچے گا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے اور کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیرِ اعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہو گا۔منظور وسان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں۔