حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا،عبدالعلیم خان

لاہور:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سال کے بعد اس ڈیڑھ برس میں بھی عوام کا بیڑہ غرق ہوا،موجودہ حکومت نے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آئی، غریب طبقہ پس چکا، حکومت نے ریلیف کے بجائے تکلیف میں اضافہ کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول رہے ہیں، مہنگائی کی بلندترین شرح کے باعث عام آدمی کے مسائل خوفناک حدتک بڑھ چکے ہیں، آٹا، چینی، کوکنگ آئل، دالیں تک مہنگی ہوگئیں، عام شہری کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 24بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں42فیصد بڑھیں مگر حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے ،ایل پی جی اوربجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر مسائل میں اضافے کا باعث بنی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عید کے بعد بھی مہنگائی جاری ہے،شرح مہنگائی 28فیصد سے بڑھنا خطرناک ہے، ملک کومعاشی محاذ پر بڑے بحرانوں کا سامنا تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں