چنی گوٹھ(نامہ نگار) اُوچ شریف سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی سیاسی و سماجی خاتون رہنما و صدر انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ونگ محترمہ آمنہ نذر بلوچ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے دہشتگرد ملک سویڈن مردہ باد کے نعرے لگائے محترمہ آمنہ نذر بلوچ نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں اس حرکت سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، مذہب اسلام امن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے
تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں کافروں کی غلیظ حرکتوں کا حل صرف جہاد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان او آئی سی اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلائے اور سویڈن پر پابندیاں لگائے اور ایسے اوچھے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیا جائے اور سویڈن اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے،