وہاڑی: عرس حاجی شیر دیوان ساہوکا پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

وہاڑی +بوریوالا(نعمان چوہدری+راناناصر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اور یہاں سے اتحاد, محبت کا درس ملتا ہے. عرس مبارک بابا حاجی شیر دیوان پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے.
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے سالانہ عرس حاجی شیر دیوان کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. 9جولائی سے 11جولائی تک جاری رہنے والے عرس کے دوران وہاڑی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 424 جوان انر کارڈن, اوٹر کارڈن, روف ٹاپ, قبرستان, لنگر خانے میں دو شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے. جن میں 1 ایس پی، 2 ڈی ایس پیز، 6 انسپکٹرز، 22 سب انسپکٹر، 67 اے ایس آئیز، اور326 پولیس ہیڈ کنسٹیبل، کنسٹیبل اورلیڈی پولیس شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور پارکنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے. اس دوران جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر, جیب تراشوں, غنڈوں کی حرکات پر کڑی نظر رکھی جائے گی نیز ڈیوٹی کی چیکنگ کے لئے دو ویجیلنس ٹیمیں اور گشت کے لئے 4 کیوک ریسپانس یونٹ کی ٹیم، 2 ایلیٹ ٹیمیں کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں. سیکورٹی پلان کے مطابق مزار میں داخلے کیلئے تین لیئر ڈیوٹی لگائی ہے، زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی۔ دربار کے گردونواح کو پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ احاطہ دربار کو ٹیکنیکل آلات سے سرچ اینڈ سویپ کیا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات کو دربار میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے لئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے زائرین اور شرکاء پولیس کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں