گڑها موڑ چک 188 اوڈ برادری کا سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاج

گڑھا موڑ(محمدجلال )گڑها موڑ چک 188 اوڈ برادری کا سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق گڑھا موڑ چک نمبر 188 کی اوڈ برادری نے حال ہی میں سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جس میں مظاہرین کی طرف سے پیش آنے والے واقعے کی پرزورمذمت کی گئ اور سویڈن حکومت کو پیغام دیا ہے کہ ان کے اس عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئ ہے تمام مسلم امہ بے چین ہے۔ احتجاجی ریلی میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فوری طور پر ختم کریں تاکہ اجتماعی طور پر احتجاجی پیغام دیا جا سکے۔ مزید کہا کہ اوڈ برادری اس واقعے پر تکلیف کا شکار ہے اور پر زور مذمت کرتی ہے۔عالمی برادری سے مثبت عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں