قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے. ڈاکٹر محمد اقبال سعیدی

دوکوٹہ(نمائندہ خصوصی)قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے. ڈاکٹر محمد اقبال سعیدی
دنیا بھر کی طرح دوکوٹہ میں بھی جماعت اہل سنت کی طرف سے عظمت قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحفظ قرآن پاک ریلی
تفصیل کے مطابق دنیا بھر کی طرح دوکوٹہ میں بھی جماعت اہل سنت کی طرف سے عظمت قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحفظ قرآن پاک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی صدارت ڈاکٹر محمد اقبال سعیدی نے کی اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ہماری بہترین کتاب ہے قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے سویڈن میں باقاعدہ حکومت کی اجازت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کو نہیں بلکہ مسلمانوں کے دلوں کو جلایا گیا بطور مسلمان ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو مزید قرآنی تعلیمات سے روشناس کرائيں قرآن ہمارے سینوں میں ہے ہم اس بے حرمتی کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اس بے حرمتی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے اور اقوام متحدہ میں سویڈن کے خلاف قرارداد منظور کروائی جائے
اور ریلی میں حافظ قاسم سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے تمام تجارتی معاملات ختم کیے جائیں اور سویڈن کی اشیاء کا سرکاری طور پر بائیکاٹ کے ساتھ سفارت خانے کو فوری بند کیا جائے
قاری نزیر احمد سیالوی نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم قرآن پاک کی حرمت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پر دیگر علماء کرام اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں