جتوئی ( بیورو چیف)محرم روٹس پرصفاٸی اورسکیورٹی کانظام فول پروف کرنیکی ھدایت اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود ملک اور ایس ڈی پی او جتوئی خالد بلال نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی سے میونسپل کمیٹی آفس جتوئی میٹنگ کی
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود ملک اور ایس ڈی پی او جتوئی خالد بلال نے میونسپل کمیٹی آفس جتوئی میں میٹنگ کی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک قاری محمد بلال اور نعت رسول مقبول مفتی محمد عابد شفیع نے پیش کی
میٹنگ میں ڈویژنل ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب، قاری محمد بلال، نیاز حسین خان جتوئی، مرید عباس خان جتوئی، رائے عابد سہو، رانا محمد شاہد، قاری عبیداللہ، مرزا عبدالرحمن، راو گلزار، ڈاکٹر جان محمد، ملک فیاض احمد انسپکٹر انچارج سپیشل برانچ، غلام یسین ایڈیشنل انچارج سپشل برانچ، محمد خالد محمود ایم او میونسپل کمیٹی جتوئی، محمد جعفر سب انجنئیر، میاں محمد طارق میٹر انسپکٹر میپکو جتوئی ودیگر مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور ممبران امن کمیٹی، علماء کرام، فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر جتوئی شہر جھگی والا سے فقہ جعفریہ کے عہدیدار، ممبرامن کمیٹی مرید عباس خان جتوئی، نیاز حسین خان جتوئی، رائے عابد سہو نمبردار نے محرم الحرام کے روٹس پر واپڈا اور میونسپل کمیٹی جتوئی کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی گئی بعد ازاں ممبر امن کمیٹی مفتی محمد عابد شفیع، راو گلزار احمد، رانا محمد شاہد اور قاری محمد بلال، قاری عبیداللہ نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق محمود ملک نے محرم الحرام روٹس پر صفائی، تعمیری کام، چھڑکاو وغیرہ سمیت تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گی اور ایس ڈی پی او جتوئی خالد بلال نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں محرم الحرام روٹس پر فوول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے امن خراب کرنے والے پر کڑی نظر رکھی جائے گی انہوں نے مزید کہا ہے کہ علماء کرام ممبران امن کمیٹی اور فقہ جعفریہ کے عہدیداروں سے ملکر پوری تحصیل میں امن وامان قائم رکھیں گے آخر میں ڈویژنل ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب نے سویڈن میں ہونے والی قرآن کریم بیے حرمتی پر قرار داد پیش کی گئی جس میں عالم کفر کو پیغام دیا کہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالٰی نے خود لیا ہے اور یہ عظیم کتاب تاقیامت مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ رہے گی آخر میں قاری عبیداللہ ممبر امن کمیٹی نے ملک پاکستان کے امن وامان کے حوالے سے دعا کرائی گئی۔