بہاولنگر(ملک محبوب) بہاولنگریکم محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنیکی ھدایت ،حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ذوالفقار احمد بھون۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد شفیق بلوچ،ڈی ایس پی صدر سر کل پرویز اختر جتوئی،ڈی ایس پی چوہدری ندیم اقبال اور علماء اکرام و ممبران امن کمیٹی مولانا مسعود قاسم قاسمی،مولانا کمال شاہ،سید امجد شاہ،محمد رفیق رحمانی،مولانا عبدالرسول اشرفی و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،ٹریفک پلان،جلوسوں کے راستے میں پیچ ورکس، لائٹنگ، سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی طرف سے نما ئندہ ڈی ایس پی صدر سر کل پرویز اختر جتوئی نے کہا کہ محرم کے جلوس اور مجالس مقامات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام تر انتظامات کو یکم محرم الحرام سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے اورجلوس کے راستوں پر تجاوزات کے خاتمے،واپڈا، پی ٹی سی ایل سمیت کسی بھی قسم کی بے ہنگم تاروں کو ہٹانے سمیت لائٹنگ کے علاوہ سٹینڈ بائی جنریٹرز تیار رکھنے اور پیچ ورک کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم پر ریسکیو 1122اور دیگر محکمے بھی ہنگامی پلان مرتب کریں اور حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے جلوسوں کے راستوں اور اطراف میں سکیورٹی کے حوالے سے فل پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی۔