شورکوٹ (محمد عمران مانی ) جھنگ میں سرکاری املاک اور مقیم غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے احکامات جاری ،ڈی سی کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع جھنگ میں موجود سرکاری املاک اور یہاں پر مقیم غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی دینے کے احکامات جاری کر دئیے،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی چیک کریں، ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا،
ڈی پی او ملک طارق محبوب نے پلانٹس کے اطراف میں سیکورٹی کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لیتے ہوئے چینی انجینئرز سے ملاقات کی،اور ان سے پلانٹس سمیت ذاتی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی،ڈی پی او ملک طارق محبوب ک کہنا تھا کہ پلانٹس کے اردگرد 24/7 پولیس گشت جاری رہتا ہے جبکہ غیر ملکی ماہرین کو دی گئی فول پروف سیکورٹی کی بھی گراس روٹ لیول تک نگرانی کی جا رہی ہے،پلانٹس کی انتظامیہ اور غیر ملکیوں نے ڈی پی او ملک طارق محبوب کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔