گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

گلگت :گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں 12 جولائی کو دن 2 بجے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ جی بی کے انتخاب کے لیے پولنگ 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسمبلی ہال میں ہو گی۔واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں