اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائیضروری ہے۔نوید قمر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں رزلٹس ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔