ڈیرہ غازی خان( محمد امجد)ڈیرہ پی ڈبلیو ڈی ورکریونین کا مطالبات کے حق میں اورحکومت پنجاب کے ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کی اعلی قیادت ڈویژنل چیئرمین سید فیاض حیدر نقوی اور ڈویژنل سیکرٹری محمد اسحاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں تسلیم کیے جاتے ہم روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاریِ رکھیں گے بعد ازاں ایپکا صدر ڈیرہ غازی خان عمر خان قریشی ٫ مشتاق خان و دیگر قائدین اور ورکرز نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین نے دفاتر بلڈنگ و ھائی وے ڈیرہ غازی خان کے گراؤنڈ سے لے کر کالج چوک تک ریلی نکالی گئی ڈویژنل چیئرمین سید فیاض حیدر نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کی کال دے رکھی ہے