قران پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام رنجیدہ ہے میڈیاکلب

احمد پور شرقیہ ( علی حسین جلوانہ)قران پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام رنجیدہ ہے میڈیاکلب،قران پاک ہماری ریڈ لائن ہے حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے اور سویڈن سے تجارت ختم کرے سویڈن کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ان خیالات کا اظہار میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام سویڈن کی حکومت کے خلاف احتجاجی کانفرنس میں مقررین خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عظمت قران ہمارے خون میں شامل ہے اور اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے کیونکہ ہماری ریڈ لائن تاجدار مدینہ سرکار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں مقررین میں مولانا مفتی محمد اسماعیل اہل حدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر مولاناعبدالشکور مولانا عبدالمجید اہل تشیع سے سید منور عباس نقوی مرکزی مسلم لیگ کے صدر محمد زکریا احمد پوری اتحاد کے سربراہ مختیار احمد ملک انجمن تاجران کے رہنما ایوب شیخ سابق کونسلر محمد آصف گوندل میڈیا کلب کے صدر تقریب کے آرگنائزر شیخ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری چودری سردار احمد حافظ محمد شفیق جان محمد چوہان نے خطاب کیا
اس موقع پر سید صدا حسین مبین رضوی سردار اے ڈی خان جلوانہ علی حمزہ جلوانہ سید تصور حسین رضوی ملک ذوالفقار علی محمد اکبر خان شفیق عطاری علی حسین جلوانہ محمد علی خان بلوچ علی لعل خان جلوانہ اور بزم نقوی کے رہنما شوکت بھٹی جاوید احمد مغل و دیگر شامل تھے متفقہ قرارداد کے ذریعے سویڈن کی حکومت ان کی عدالت کی مذمت کی بعد ازاں شرکا نے قران مجید کو اپنے سر اور ماتھے پر سینے پر لگا کر احتجاجی ریلی اور واک بھی کی پروگرام میں سید صدا حسین مبین رضوی ڈائریکٹر میاں عمار حسین محمد یاسر سلیم بھٹی عبدالشکور محمد سلیم اغا اعجاز حسین مغل چوہدری سیم نصیر غلام حسین قریشی بشیر احمد مغل کلیم اللہ لنگاہ زبیر خان خاکوانی انیسہ کنول سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں