امن وامان کاقیام محرام الحرام وہاڑی سمیت ملتان ریجن میں سکیورٹی پلان تشکیل

وہاڑی(بیورو چیف+ کرا ئم رپورٹر)امن وامان کاقیام محرام الحرام وہاڑی سمیت ملتان ریجن میں سکیورٹی پلان تشکیل ڈپٹی کمشنر دفتر میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چودھری نے ضلعی امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اس دوران ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ ،ڈی پی او محمد عیسیٰ خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مظفر خان بھی موجود تھے ممبران امن کمیٹی میں سید اقبال شاہ ، شیخ محمد سلیم، راؤ محمد خلیل، علامہ غلام قنبر عسکری، سید فضل رسول، مولانا حبیب الرحمن ضیاء،سید ذیشان بخاری، اور دیگر نے شرکت کی .
ریجنل پولیس آفیسر سہیل چودھری نے کہا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کے ایام کا احترام ہم سب پر لازم ہے اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس تمام فروعی اختلافات سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ امن و رواداری برداشت ہی اسلام کی تعلیمات ہیں امن کمیٹی ممبران فروغ امن میں مزید کوشاں رہیں وہاڑی کے مثالی امن میں علماء اور مسالک کے نمائندوں کا کردار لائق تحسین ہے ہر جلوس اور مجلس میں امن کمیٹی ممبران موجود رہیں انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران گروہ ورانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے مزید فعال رہیں انہوں نے کہا کہ وہاڑی سمیت ملتان ریجن میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ وہاڑی ضلع کے امن وامان سمیت دیگر امور میں بہتری میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں